Site icon Chitral Today

دروش میں 19واں جشنِ نوجوانان فٹ بال ٹورنمنٹ کا آغاز

footballچترال(بشیر حسین آزاد) دروش میں19واں جشن نوجوانان فٹ بال ٹورنمنٹ کا آغاز ہوگیا۔ یہ ٹورنمنٹ نوجوان سپورٹس کلب اینڈ ویلفیئر سوسائٹی دروش کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے ۔ جس کی افتتاح ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدالرحمت نے کی۔ اس ٹورنمنٹ میں ضلع بھر سے 45فٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ ہیڈکوارٹر جوٹی لشٹ فٹ بال کلب اورلڑنگا فٹ بال کلب دروش کے مابین کھیلا گیا۔جس میں ہیڈکوارٹر جوٹی لشٹ کی ٹیم نے مدمقابل ٹیم کو ایک کے مقابلے چار گولوں سے شکست دے۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسیر عبدالرحمت تھے۔ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ فٹ بال فیڈریشن کے صدر تاج منیجر،ڈسٹرکٹ فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری حسین احمد، سابق چیئرمین الحاج خورشید احمد اور دیگر سابق فٹ بال پلیئر بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے ٹورنمنٹ ارگنائزر کو 30ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔]]>

Exit mobile version