این ٹی ایس ایک بے معنی اور امیدواروں کو ٹرخانے کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ

nts اُنہوں نے کہا ہے کہ چترال انتظامیہ نے اب تمام امیدواروں کا انٹر ویو لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ این ٹی ایس ایک بے معنی اور امیدواروں کو ٹرخانے کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا ۔ جس پر چترال کے سینکڑوں نوجوانوں کا وقت اور سرمایہ ضائع کیا گیا ۔ اور عید کے موقع پر ماہ رمضان کے آخری دنوں میں جبکہ گرمی اپنے آخری حدوں کو چھو رہی تھی ۔ این ٹی ایس کیلئے پشاور جانے پر مجبور کیا گیا ۔ انہوں نے خبردار کیا ۔ کہ اقرباء پروری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اور امیدواراس کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی ضلعی حکومت قائم ہو چکی ہے ۔ ضلع ناظم چترال کو ضلعی حکومت کے سربراہ ہونے کے ناتے ہر حال میں میرٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ اگر اایسا نہ کیا گیا ۔ تو یہ سمجھا جائے گا ۔ کہ ضلع میں اقرباء پروری اور ناانصافی کی بنیاد نو منتخب ضلعی حکومت نے مزید فروغ دی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سے قبل بارڈر پولیس کی بھرتیوں میں بھی بے ضابطگیاں کی گئیں ۔ جس میں بعض سیاسی افراد نے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا ۔ اور غیر قانونی اقدامات کو سپورٹ کرکے حقداروں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس مرتبہ بھی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کو شش کی گئی ۔ تو عدالت جانے پر مجبور ہوں گے ۔ ]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *