Maulana Jamshed Ahmed new JI Chitral chief
چترال ( بشیر حسین آزاد) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مغفرت شاہ کے ضلع ناظم منتخب ہونے پر خالی ہونے والی ضلعی امارت کی ذمہ داری پارٹی کی نائب امیر مولانا جمشید احمد کو سونپ دی گئی جس کا حلف انہوں نے جمعرات کے روز اٹھائی۔
جماعت کی ضلعی دفتر میں منعقد ہونے والی تقریب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے ان سے حلف لیا جبکہ پارٹی کے سینئر ارکان و کارکنان کثیر تعدادمیں موجود تھے۔ مولانا جمشید احمد کی تقرری عارضی بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ہے جوکہ ضلع کے ارکان کی رائے دہی کے بعد مستقل امیر کی تقرری تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے بہترین تعاون اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جماعت کے ارکان و کارکنا ن کو سراہتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ایک منظم تحریک کا نام ہے جس کا ایک مربوط پروگرام نظام کار ہے جہاں سب اپنے اپنے کام احساس ذمہ داری سے نبھانے کی عادی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی نئی قیادت کے زیر اثر پہلے کی طرح اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گی ۔
امیر ضلع مولانا جمشید احمد نے کہاکہ جماعت اسلامی نے چترال میں سبکدوش ہونے والے ضلعی امیر کی ولولہ انگیز قیادت میں ترقی کے کئی منازل طے کی ہے اور گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیاب حکمت عملی اور اس کے نتیجے میں کامیابی اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے ارکان وکارکنان کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ ضلعی جماعت کو دستور کے مطابق چلانے اور ہر طبقے میں جماعت اسلامی کی آفاقی پیغام کو پہنچانے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔
پارٹی کے ضلعی نائب امیر اور ممتاز عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال نے خطاب کرتے ہوئے ان مطلوبہ اوصاف کا ذکر کیا جوکہ ایک اسلامی تحریک کے رہنما میں ہونی چاہئے۔ مولانا جمشید احمد کاتعلق چترال ٹاؤن کے مغلاندہ سے ہے اور حال ہی میں ڈسٹرکٹ کونسل کے وارڈ چترال ون سے بھاری اکثریت کے ساتھ ممبر بھی منتخب ہوچکے ہیں۔
Mr Abdul Jabbar you are living in fools paradise. Maghfirat Shah will complete his tenure and also coming general election will take the alliance to new heights. If the JUI counsellors are de seated they will join JI as last time PPP lost its UC nazims to JI.
After winning the district mayor’s slot by chance the clerics are over the moon. But this is for sure that after six nonths Mafirat Shah is gonna pack up as JUI and other parties are set to bring no confidence motion against him. By some freak of luck or thanks to the legal complications a district mayor can not be removed otherwise he would have gone tge very next day of his election along with other turncoats. So dear clerics keep the pace slow.