Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

پہلا جنالی کلب فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر، مورڈہ فٹ بال کلب نے ٹرافی اپنے نام کرلی

matchمیچ کے پہلے میں ہاف میں مورڈہ فٹ بال کلب کی طرف سے یاسر نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔اس ٹورنمنٹ میں ضلع بھر سے 40ٹیموں نے حصہ لیا تھا میچ کے مہمان خصوصی ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ تھے۔اُنہوں نے مختصر خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین کے فرمان بردار رہے کیونکہ کامیابی کا دار مدار والدین کی فرمان برادری میں ہیں۔اُنہوں نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسین احمد کی طرف سے چترال پریڈ گراونڈ میں پانی کی فراہمی،ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ کے انعقاد اور ٹورنمنٹوں کے لئے قانون سازی بنانے کے مطالبے پر کہا کہ وہ ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر ان پر کام کرینگے اور چترال کے نوجوانوں کی تعلیم،کھیل اور دیگر شعبوں میں ان کے لئے بھرپور کام کیا جائیگا۔نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے ان سے جو بھی ہوسکے وہ دریغ نہیں کرینگے۔ اُنہوں نے بہت جلد ایک شاندار ٹورنمنٹ منعقد کرانے کا بھی وعدہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں فٹ بال کاما ضی انتہائی شاندار رہا ہے اور امید ہے آج کے نوجوان بھی مستقبل میں بھی اس کھیل میں شاندار کارکردگی دیکھا کر ملک کا نام روشن کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ پہلے نظامت کے دور میں ناظم ریاض احمد دیوان بیگی کو کھیلوں کا سرپرست بنایا گیا تھا اور اب بھی انہیں کھیلوں کے لئے سرپرست مقررکرتا ہوں۔ اُنہوں نے جیتنے والے ٹیم کو 15ہزار،ہارنے والی ٹیم کو 10 ہزاراورٹورنمنٹ ارگنائزر کے لئے 10ہزارروپے نقد کا اعلان کیا۔ match2اس سے قبل ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسو سی ایشن چترال کے جنرل سیکرٹری حسین احمد نے اپنے خطاب میں حاجی مغفرت شاہ کوضلعی ناظم بننے اورخان حیات اللہ خان کو تحصیل نائب ناظم بننے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے شاندار ٹورنمنٹ منعقد کرنے پر جنالی کلب کے سرپرست اعلیٰ عالم زیب ایڈوکیٹ، ضیاء السلام اور پوری انتظامیہ کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ناظم سے تین مطالبات بھی کیں جن میں گروانڈ کے لئے پائپ لائن،ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد اور کھیلوں کے لئے قانون سازی شامل تھی ۔ اُنہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حاجی مغفرت شاہ چترال کے نوجوانوں کے لئے گراونڈ کی فراہمی کا بندوبست کرینگے۔اخیر میں مہمان خصوصی حاجی مغفرت شاہ،خان حیات اللہ خان، حسین آحمد، ظفر حیات ایڈوکیٹ اورعالم زیب ایڈوکیٹ نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیں۔میچ کے بہترین کھلاڑی مورڈہ کے یاسر اور مین آف ڈی ٹورنمنٹ ژانگ بازار فٹ بال کلب کے حفظ اللہ قرار پائے۔]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!