Senators to visit Chitral

چترال (بشیر حسین آزاد ) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما سنیٹر مشاہد حسین سید آج جمعہ کے روز بذیریعہ ہوائی جہاز چترال کا دورہ کریں گے ۔ سنیٹرز احمد حسن ، ثمینہ عابد اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد حسن بھی اُن کے ہمراہ ہوں گے ۔ایوان بالا کے ان ارکان کے دورۂ چترال کا مقصد حالیہ دنوں میں چترال بھر میں آنے والے تباہ کُن سیلاب کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ہمدردی اور خوراک تقسیم کرنا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے میڈیا کو بتایا ۔کہ سینٹ کے یہ مہمان جمعہ کے روز گیارہ بجے چترال پہنچیں گے ۔ اور چترال سکاوٹس چھاونی میں بریفنگ کے بعدسیلاب سے متاثرہ قریبی گاوں بروز کی وزٹ کریں گے ۔ اورکالاش ویلیز کی بلاک شدہ سڑکوں اور سیلابی ملبے کی وجہ سے ایون قصبے میں بننے والے ڈیم کا جائزہ لیں گے ۔ اپنے دورے کے دوران سنیٹرز چترال ا ئر پورٹ پر متاثرین میں خوراک اور دیگر اشیاء کی پیکیج بھی تقسیم کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *