Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

چترال میں سیلاب

چترال (بشیر حسین آزاد)چترال میں شدیدبارشوں کے بعد مختلف مقامات پر سیلاب ، بروز کے مقام پر ایک خاتون اور بچی جان بحق ۔
تفصیلات کے مطابق چترال میں گزشتہ رات شدید بارشوں کے بعد مختلف مقامات سیلاب کی زد میں آگئے۔بروز کے مقام پر سیلاب آنے کی وجہ سے زوجہ قربان الدین اور ایک بچی سیلاب ریلے میں بہہ کر جا ن بحق ہو گئے ،زوجہ قربان الدین کی نعش برآمد کر کے دروش ہسپتال پہنچا دی گئی ہے سیلابی ریلے کی وجہ سے چترال پشاور مین روڈ پر موجود بروز پل کے علاوہ گہریت اور زرگراندہ پل بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں،زرگراندہ میں منور شاہ رنگین کے گھرسمیت تین گھروں میں سیلاب کا ملبہ داخل ہوا جس کے وجہ سے گھر میں موجود سامان کا نقصان ہوگیا۔شغور کے مقام پر بھی سیلاب نے تباہی مچادیflood jpg،
شاہی قلعہ کے آدھے حصے سمیت ،درجنوں دکانیں ،گاڑیاں اور مال میویشایاں سیلاب کے نذر ہوگئے۔جبکہ شغور کا پل اور روڈ بھی تباہ ہوگئے۔سیلاب آنے کی وجہ سے مختلف مقامات پر زرعی زمینات اور صاف پانی کے سپلائی لائن کو نقصان پہنچا ہے جبکہ زرعی زمینات کے کٹاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے سیلاب کی وجہ سے دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!