Site icon Chitral Today

چترال میں یوم کاشتکاران کا انعقاد

IMG_6372تقریب کے موقع پر کثیر تعداد میں علاقے کے زمینداروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت جان محمد نے خطاب کیا اور محکمے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی انہوں نے اپنے محکمے کے منصوبوں اور سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے چترال میں زرعی ترقی اور خوارکی خود کفالت میں ایک کردار ادا کرینگے ڈائریکٹر محمد نصیرنے بھی اس موقع پر خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کھادوں کا صحیح اور مناسب مقدار صحیح وقت اور طریقے سے کیا جائے تاکے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈی سی چترال امین الحق نے بھی خطاب کیا انہوں نے محکمے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زمینداروں پر زور دیا کہ وہ محکمے کے ساتھ رابطے میں راہے تاکے زرعی معلومات اور جدید ٹیکنالوجی تک انکی رسائی ممکن ہو تقریب کے آخر میں ڈی سی چترال نے سین لشٹ فروٹ نرسری فارم کا بھی دورہ کیا۔ ]]>

Exit mobile version