چترال میں یوم کاشتکاران کا انعقاد
تقریب کے موقع پر کثیر تعداد میں علاقے کے زمینداروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت جان محمد نے خطاب کیا اور محکمے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی انہوں نے اپنے محکمے کے منصوبوں اور سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے چترال میں زرعی ترقی اور خوارکی خود کفالت میں ایک کردار ادا کرینگے ڈائریکٹر محمد نصیرنے بھی اس موقع پر خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کھادوں کا صحیح اور مناسب مقدار صحیح وقت اور طریقے سے کیا جائے تاکے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈی سی چترال امین الحق نے بھی خطاب کیا انہوں نے محکمے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زمینداروں پر زور دیا کہ وہ محکمے کے ساتھ رابطے میں راہے تاکے زرعی معلومات اور جدید ٹیکنالوجی تک انکی رسائی ممکن ہو تقریب کے آخر میں ڈی سی چترال نے سین لشٹ فروٹ نرسری فارم کا بھی دورہ کیا۔ ]]>