[caption id="attachment_27296" align="aligncenter" width="689"]
چترال (بشیر حسین آزاد )سابق سینیٹر شہزادہ برہان الدین کے پوتے اور ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کے چچا زاد بھائی شہزادہ کرنل محمد شریف کی رہائش گاہ واقع دولومچ چترال میں پیر کی سہ پہر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے محل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اور مختصر وقت کے دوران پورا محل جل کر خاکستر ہو گیا ۔ چترال شہر سے آ ٹھ کلو میٹردور اس محل تک پہنچنے کیلئے فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اور بروقت آگ بجھانے کیلئے امداد نہ ملنے کے سبب محل اور اُس میں سامان کو نہ بچا یا جا سکا ۔ جس میں بہت سے نایاب اشیاء بھی موجود تھے ۔
مذکورہ محل سابق سینیٹر شہزادہ برہان الدین نے خود تعمیر کرایا تھا ۔ جو کہ اُن کے پوتے شہزادہ کرنل محمد شریف کو ورثے میں ملاتھا ۔ حادثے کے موقع پر محل میں اُن کے کارندے موجود تھے ۔ جبکہ کرنل مذکور خود ایبٹ آباد میں تھے ۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ جس میں کئی قسم کی قیمتی نودرات بھی موجود تھے ۔