چترال(گل حماد فاروقی) چترال بازار گندگی کی ڈھیر کا منظر پیش کرنے لگامگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ عوامی مارکیٹ کے ساتھ مسجد کے مین گیٹ کے بالکل سامنے سڑک کے کنارے کئی دنوں سے گند پڑا ہے جس سے بدبو پھیلتی ہے اور مقامی دکانداروں کو نہایت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
چترال کے عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میونسپل انتظامیہ کو پابند کرے کہ پورے ٹاؤن سے تمام گندگی کے ڈھیر ہٹاکر شہر کو صاف کریں تاکہ ایک طرف لوگ ان گندگی سے پھیلنے والے تعفن اور بدبو کی تکلیف سے بچ جائیں تو دوسری بیماریوں کے ساتھ ساتھ تخریبی کاروائی سے بچا جاسکتا ہے۔واضح رہے جہاں یہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں وہاں محتلف حوانچہ فروش کھانے پینے کی چیزیں بیچتے ہیں اور برف بھی اس کے قریب فروخت ہورہی ہے۔