Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Chitral Scouts wins polo cup

poloCHITRAL, June 19: Chitral Scouts won the district polo cup tournament after beating Mastuj by nine to three goals here on Thursday. Chitral Scouts Commandant Col Naeem Iqbal gave away the trophies to the winning and runner-up teams at the polo ground. During the week-long polo tournament, thousands of people from across the valley witnessed different teams fighting each other. Speakers on the occasion appreciated the efforts of Chitral Scouts for the promotion of sports and cultural activities in Chitral. Collaborative efforts are needed to keep the traditional free-style game of polo in the valley, they added. Addressing the gathering at the concluding day of the tournament, Col Iqbal said Chitral Scouts would continue working for the promotion of polo in the district of Chitral.–S. Nazir Hussain چترال ( بشیر حسین آزاد) چترال میں پولو کے فروغ میں مقامی لوگوں اور فورسز خصوصا چترال سکاؤٹس کا بڑا ہاتھ ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف اوقات میں ٹورنامنٹ کا انعقاد اس کھیل کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ ایک ہفتہ جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا ۔ جس سے ہزاروں مقامی اور غیر مقامی سیاح محظوظ ہوئے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چترال سکاؤٹس اور مستوج کے مابین کھیلا گیا ۔ جس میں چترال سکاؤٹس نے مستوج کو تین کے مقابلے میں نو گولوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لی ۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈئر نعیم اقبال تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا ۔ کہ پولو بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا باد شاہ ہے ۔یہی وجہ ہے چترال کے عوام کھیلوں خاص کر پو لو میں انتہائی د لچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے لوگوں کی امن پسندی پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے ۔ جس کی تقلید کی جانی چاہیے۔ کمانڈنٹ نے کہا ۔ کہ وہ چترال کے قدیم اور مقامی کھیلوں کے فروغ کیلئے چترال سکاؤٹس کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ کیونکہ کھیل لوگوں میں محبت امن اور بھائی چارے کومضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اور منفی سرگرمیوں سے روکتے ہیں ۔ اس لئے کھیلوں کا فروغ تفریح کے علاوہ بھی اہمیت کی حامل ہے ۔ بریگیڈئر نعیم اقبال نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی بہترین کھیل پیش کرنے پرتعریف کی ۔ اور کامیاب ٹیم کیلئے پچاس ہزار ، رنر اپ ٹیم کیلئے پچیس اور انتظامیہ کیلئے بھی پچیس ہزار روے کا اعلان کیا ۔ بعد آزان دونوں ٹیموں کو ٹرافی بھی دیے گئے ۔]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!