بدھ کے روز بس حملے میں جان بحق ہونے والے اسماعیلی جماعت کے 43 ممبران کو آج سپردِ خاک کر دیا گیا۔ الازہر گارڈن میں نمازجنازہ پڑھنے کے بعد تمام مقتولین کو سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
حملے کے دوران زخمی ہونے والے دو مزید افرادخالق حقیقی سے جاملے۔ اس طرح مقتولین کی کل تعداد 45 ہوگئی۔ حملے میں زخمی ہونے والے چھ (6) دیگر افراد کی حالت اب قدرے بہتر بتائی جارہی ہے۔
اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر جناب اقبال والجی صاحب نے تعزیتی پیغامات بھیجنے پر حکومت پاکستان، پاک فوج، سیاسی قائدین، سول سوسائٹی کے ممبران اور دیگرعوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں بسنے والے شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے تحفظ کے لئے حکام کی یقین دہانیوں کو بھی سراہا۔ ہزہائینس دی آغا خان کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ اسماعیلی ایک پرامن عالمگیر جماعت ہے، جو دنیا کے متعدد ملکوں ، بشمول اسلامی ممالک، میں دیگر قومیتوں اور مذاہب کے افراد کے سامنے ہم آہنگی سے زندگی گزاتے ہیں۔
]]>