Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

PM may visit Chitral on 8th

چترال ( بشیر حسین آزاد) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف 8مئی کو لواری ٹنل اور چترال کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم لواری ٹنل کے دیر سائڈپر کام کا جائزہ لیں گے ۔جہاں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیرمین لواری ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے اُنہیں مختصر بریفنگ دیں گے ۔وزیراعظم بعد آزاں چترال سے ہوتے ہوئے ہنزا گلگت جائیں گے ۔ لیکن اس دوران چترال میں انتہائی مختصر قیام کریں گے ۔ تاہم کسی وفد سے ملاقات کے حوالے سے بات واضح نہیں ہے ۔ وزیر اعظم بعد آزان گلگت روانہ ہوں گے ۔ تاہم وزیر اعظم کے اس پروگرام کو حتمی شکل دینے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!