Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Power project: Chitral town residents live on hopes

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال ٹاون کے سیاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے گولین گول میں دومیگاواٹ بجلی گھر کے ڈیزائن کی ریکارڈ مدت میں منظوری کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ بجلی گھر کی تعمیر9ماہ سے کم مدت میں مکمل کی جائیگی۔

چترال پاؤر کمیٹی کی طرف سے گولین گول میں دو میگاواٹ بجلی گھر کے سائیٹ کا دورہ کرنے کے بعد آن لائن اور پرنٹ اخبارات میں بعض خبروں سے غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک نے فوری طور پر شکایات کا ازالہ کیا۔پاؤر کمیٹی چترال کو یقین ہے کہ کام میں تاخیر بھی نہیں ہوگی ۔کام کے معیار پر سمجھوتہ بھی نہیں ہوگا ۔

چترال ٹاون کو9ماہ سے کم مدت میں گولین گول کے دومیگاواٹ بجلی گھر سے بجلی مہیا کی جائیگی۔یاد رہے چترال میں جہاں بھی سڑک،پل،پانی اور بجلی کا بحران ہوتا ہے سرحد رورل سپورٹ پروگرام عوام کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہوتی ہے،ایس آرایس پی ڈونر ڈیمانڈ کی جگہ عوامی مطالبے پر منصوبوں کو مکمل بھی کرتی ہے ۔اس کو عوامی تائید حاصل ہے۔

]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!