SRSP asked to complete power project on time
CHITRAL, May 2: A delegation of the power committee on Saturday visited the site of the two megawatt power station being built for the Chitral town by the SRSP at Golen. The delegation consisted of committee president Hayat Ullah Khan, chairman Nasir Ahmed, members Mohiddin, Sher Agha and Bashir Hussain Azad. The delegation was briefed about the site by Engineer Ayub Khan. It was learnt that keeping in view the changes in the weather, the work on the project was not progressing speedily. The contractor has brought the necessary equipment to the site but the contractor complained that so far the design of the project had not been provided to him. The site in-charge, Engineer Ayub, also said that the fulfillment of the required process by the SRSP was not satisfactory but the local people were cooperating with him fully. He said if the SRSP officials completed the formalities without delay, the project would be completed on time. The power committee members on the occasion appealed to the SRSP officials concerned to cooperate in the timely completion of the power project.
چترال (بشیر حسین آزاد)ہفتے کے روز پاؤر کمیٹی کے وفد نے SRSPکی طرف سے چترال ٹاون کے لئے بننے والے دو میگاواٹ بجلی گھر کے سائیٹ بمقام گولین کا معائنہ کیا۔
وفد میں صدر پاؤر کمیٹی خان حیات اللہ خان،چیئرمین پاؤر کمیٹی ناصر احمد،محی الدین ممبر پاؤر کمیٹی،شیر آغا منیجر ممبر پاؤر کمیٹی اور بشیر حسین آزادشامل تھے۔ مجوزہ سائیٹ پر سائیٹ انچارج اور انجینئر ایوب خان کے ساتھ کام کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ ہوا۔سائیٹ پر کام اس رفتار سے نہیں ہورہی جو موسمی حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونا چاہیئے۔متعلقہ ٹھیکدار کی طرف سے سائیٹ پر کام کے لئے مشینری وغیرہ پہنچائے گئے ہے اور کام جاری ہے مگر اُن کو شکایت ہے کہ ابھی تک منصوبے کی ڈئزائن اُن کو نہیں ملی جسکی وجہ سے اُنہیں کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سائیٹ انچارج کے مطابق ایس آر ایس پی کی طرف سے بروقت کاروائی تسلی بخش نہیں،جبکہ مقامی آبادی کی طرف سے اُن کے ساتھ بھرپور تعاون ہورہی ہے اور اگر ایس آر ایس پی والے اپنی زمہ داریوں کو بروقت پورا کریں تو منصوبے کی تکمیل مقررہ معیاد میں ضرور پوری ہوگی۔ اس موقع پر پاؤر کمیٹی کی طرف سے ایس آر ایس پی کی زمہ داروں سے پُرزور اپیل کی گئی کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل کو جلد ازجلد تکمیل تک پہنچانے میں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کریں۔