Site icon Chitral Today

Martyred army officer laid to rest

CHITRAL, May 2: Captain Ajmal, who was martyred during a military operation in Tirah valley of Khyber Agency, was laid to rest at his ancestral village of Zang Lasht, Washich, on Friday. The deceased was the son of schoolteacher Ghazi Muhammad. General Officer Commanding (GOC) Swat division Maj-Gen Nadir Khan and Chitral Scouts’ commandant Col Naeem Iqbal flew to the village along with the body on Friday morning. Captain Ajmal was the first commissioned army officer from Chitral to lay his life fighting the terrorists in FATA. A large number of people of the area were present when the body of the martyr was laid to rest. The deceased is survived by his widow and a son, Ayyan Ghazi.–Zahiruddin

چترال (بشیر حسین آزاد) پاک فوج کے جوانسال آفیسر کیپٹن اجمل شہید کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں وادی تیراہ میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے کیپٹن اجمل شہید کی میت بذریعہ ہیلی کاپٹر آبائی گاؤں زانگ لشٹ تورکہو پہنچا ئی گئی۔ شہید کے نماز جنازہ میں جی او سی ملاکنڈ میجر جنرل نادر خان ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال کے علاوہ پاک آرمی، چترال سکاؤٹس کے افسران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کیں اور یہ ایک تاریخی اجتماع تھی جسمیں دور دراز سے جوق در جوق لوگوں نے شرکت کیں۔ چترال سکاؤٹس کے ایک دستے نے شہید کو سلامی دی ۔

اس موقع پر میجر جنرل نادر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن اجمل ایک بہادر اور نڈر آفیسر تھے جو کہ ہر مشکل ٹاسک کے لئے خود کو پیش کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید کا مرتبہ اللہ تعالیٰ نے بلند رکھا ہوا ہے اور اسی وجہ سے پاک فوج کے ہر افسر اور جوان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اسے شہادت کی موت نصیب ہو۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے سعید احمد خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس ملک کا بچہ بچہ اپنے وطن پر قربان ہونے کے لئے تیار ہے۔ کیپٹن اجمل شہید کے والد غازی محمد نے جوانسال بیٹے کی شہادت کو اپنے خاندان کیلئے اعزاز قراردیا۔ یاد رہے کیپٹن اجمل شہید ژانگ لشٹ تورکہو کے ہیڈ ماسٹر غازی محمد کے فرزند اور چترال ماڈل کالج کے پرنسپل یار محمد کے بھتیجے تھے۔ کیپٹن اجمل شہید چترال سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے پہلے شہید کمیشن آفیسرتھے۔

]]>
Exit mobile version