JUI releases list of candidates
چترال (بشیر حسین آزاد) جمعیت علماء اسلام نے ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسلوں کے لئے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسلوں کے لئے مختلف وارڈز اور مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالشکور نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے نو وارڈز حلقوں میں جے یو آئی کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں جبکہ دونوں تحصیل کونسلوں میں بھی دس امیدوار نامزد ہیں۔
[caption id="attachment_25051" align="alignleft" width="300"] Maulana Abdul Shakoor[/caption]ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے عشریت وارڈ سے مولانا انعام الحق، دروش I-سے مولانا محمود الحسن، بروز سے قاضی فتح اللہ، چترال II-سے ریاض احمد، کوہ سے سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، اویئر سے مولانا رحمت نذیر، تریچ سے مولانا عطا ء الرحمن، کھوت سے صوبیدار میجر (ر) سرفراز شاہ اور مستوج سے قاضی جمال الدین شامل ہیں۔ اسی طرح تحصیل چترال کے لئے دروش II-سے قاضی قسور اللہ قریشی، ایون سے فضل معبود ایڈوکیٹ، چترال I- سے مولانا محمد الیاس، دنین سے محمد شریف جبکہ تحصیل کونسل مستوج کیلئے امیدواروں میں شاگرام سے ریٹائرڈ ڈی پی او سعید خان لال،کھوت سے مفتی نصیرالدین، کوشٹ سے انعام اللہ موڑکہو سے قاضی سیف الدین، ، تریچ سے شاہ ولی اللہ اور مستوج سے ایثار ولی خان شامل ہیں۔
اسی طرح ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں میں مزدور کسان کے لئے مولانا عبدالشکور ، نوجوان کیلئے سریر احمد اور خواتین کے مخصوص نشست کیلئے نگہت پروین اور حضرت گل شامل ہیں۔ تحصیل کونسل چترال میں مزدور کسان کیلئے نصرت الٰہی،اقلیتی نشست کیلئے تراب خان کالاش، نوجوان سیٹ کیلئے مقبول احمد اور خواتین کی نشست کیلئے بی بی آمنہ شامل ہیں۔ تحصیل کونسل مستوج کے مزدور کسان نشست کیلئے مولانا محمد یوسف، نوجوان کیلئے محمد طاہر اور خواتین کی نشست کیلئے گلشن آراء کو نامزد کیا گیا ہے۔مولانا عبدالشکور نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی پوزیشن پہلے ہی بہت بہتر تھی اب دینی جماعتوں کے اتحاد کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں اس اتحا دکی کامیابی یقینی ہے
]]>