Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

DPO asks police officials to continue fight against drug menace

چترال(بشیر حسین آزاد)گذشتہ دن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پولیس کانفرنس روم میں ضلع چترال کے ایس ڈی پی اوز کی میٹنگ منعقد ہوئی۔جسکی سربراہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال عباس مجید مروت نے کی

میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چترال،ایس ڈی پی او مستوج،ایس ڈی پی او دروش کے علاوہ ضلع چترال کے ڈی آر سی کے سیکرٹری اور شعبہ جات کے انچارج صاحبان نے شرکت کیں۔میٹنگ میں ضلع چترال میں امن ومان کی صورت حال کے علاوہ جنرل کرائم زیر بحث آئی ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او چترال نے عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے ڈی آر سی ،اورپی اے ایل کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ڈی پی او چترال نے ڈی آر سی اور پی اے ایل کے دفترات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایس ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات کی۔اور اس سلسلے میں مناسب اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ ہوا۔ڈی پی او چترال نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ضلع چترال سے منشایات کے لعنت کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کریں۔ڈی پی او چترال نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک افسیر کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔اور خاص کر منشیات کے خلاف کاروائی میں کسی کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

میٹنگ میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو پُرامن بنانے کے بارے میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفرپوسٹنگ نہیں کی جائیگی۔ڈی پی او چترال نے اس بات پر زور دیا کہ لواری ٹاپ کھلنے کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہے لہذا ضلع چترال کے ماحول اور سیاحوں کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے گشت ،ناکہ بندیوں اور سیکورٹی اقدامات کو سخت سے سخت کیا جائے۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آجائے۔

 

]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!