چترال (بشیر حسین آزاد) شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے شاہی مسجد چترال میں جمعہ کے اجتماع میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کے والد اعظم ہوتی کے وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور چترال کیلئے اُنکی خدمات کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے شاہی مسجد چترال کیلئے اُن سے محدود فنڈز کا مطالبہ کیا تو اُنہوں نے شاہی مسجد کیلئے تین کروڑستر لاکھ کے خطیر رقم کی منظوری اپنے بیٹے وزیراعلیٰ سے منظور کرائیں۔اُنہوں نے انکی مغفرت اور پسماندہ گان کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا کی اُنہوں نے توقع ظاہر کی کہ انشاء اللہ امیر حیدر خان ہوتی آئیندہ بھی شاہی مسجد چترال کے ساتھ تعاون جاری رکھینگے۔جمعہ کے اجتماع میں حرمین شریفین کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔

the maulana should also tell the people of chitral what was the need of seeking funds from the father of the chief minister and on what projects such a huge amount was used. any accountability or record the khateeb or other clerics of the mosque received funds from other sources?