چترال (بشیر حسین آزاد) 14 اپریل کوڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن چترال کا سالانہ انتخابات 2015-16منعقد ہوا سمیں کل 62 ووٹ پول ہوئے۔صدارت کے لئے امیدوار صاحب نادر خان ایڈوکیٹ نے33ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل میں سراج الدین ایڈوکیٹ نے28ووٹ حاصل کیے۔
اسطرح صاحب نادر خان ایڈوکیٹ سال2015-16کے لیے صدر منتخب ہوئے۔قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ساجد اللہ ایڈوکیٹ بلامقابلہ جنرل سکرٹری منتخب ہوئے۔فنانس سکرٹری کے لیے خلیل الرحمن ایڈوکیٹ نے40ووٹ حاصل کیے اور اس کے مدمقابل سید مختار علی شاہ نے22ووٹ حاصل کیے۔اسطرح خلیل الرحمن ایڈوکیٹ فنانس سکرٹری منتخب ہوئے۔آخیر میں کامیاب ہونے والے صدرصاحب نادر خان ایڈوکیٹ نے بار سے خطاب کیا اور وکلاء کی مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی بھرپور جدوجہد کا عندیہ دیا۔
]]>