Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

People asked to fully participate in LG polls

ترال ( بشیر حسین آزاد) ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان اور اے وی ڈی پی کے اشتراک سے یوسی ایون اور یوسی بروز کے عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اُٹھانے کے سلسلے میں کُھلی کچہری اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آگہی پروگرام ایون ہائی سکول میں منعقد کیا گیا ۔

katcheryجس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر و ریٹرننگ آفیسر چترال عبدالاکرم مہمان خصوصی تھے ۔ جبکہ ساؤتھ ایشاء پارٹنر شپ پاکستان کے کوآرڈنیٹر محمد اسماعیل ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر آواز آسیہ بی بی ، سابق الیکشن آفیسر خوشولی خان ، ایس ایچ او تھانہ ایون مبارک علاقائی عمائدین ، مرد و خواتین انتخابی امیدواروں اور ووٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر علاقائی مسائل کے حل کیلئے کئی فیصلے کئے گئے ۔ جبکہ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا ۔ کہ علاقائی مسائل بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی ضلعی حکومت ہی بہتر طور پر حل کر سکتی ہے ۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے ۔ کہ وہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں ۔ اور سسٹم کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے کھلی کچہری اور انتخابات کے حوالے سے آگہی پروگرام منعقد کرنے پر سیپ اور اے وی ڈی پی کی تعریف کی ۔ اور کہا ۔ کہ موجودہ وقت میں اس قسم کا پروگرام نہ صرف بلدیاتی امیدواروں کیلئے فائدہ مند ہے بلکہ ووٹروں کیلئے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے آنے والے بلدیاتی الیکشن کے طریقہ کار کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ اور حاضرین کی طرف سے کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ قبل ازین کو آرڈنیٹر ساؤتھ ایشاء پارٹنر شپ پاکستان محمد اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ سیپ خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت کو یقینی بنانے ، علاقائی باہمی تنازعات کے حل اور تعلیمی نظام کے اندر بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اور اس سلسلے میں مقامی معاون اداروں اورتنظیمات کی خدمات اُنہیں حاصل ہیں ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی پہلی سیڑھی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ جس میں خواتین کی شرکت ازحد ضروری ہے ۔ کیونکہ ہماری آبادی میں خواتین کی تعداد نصف سے زیادہ ہے ۔اس لئے جب تک اُن کی اپنی نمایندگی نہیں ہوگی ۔ اُن کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ سابق الیکشن آفیسر خوش ولی نے بھی انتخابی طریقہ کار پر روشنی ڈالی ۔ شرکاء نے پروگرام کے انعقاد پر ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان اور اے وی ڈی پی کا شکریہ ادا کیا ۔

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!