PTI Chitral leaders hold unity rally
CHITRAL, April 6: The Pakistan Tahreek-e-Insaf (PTI) Chitral held a ‘unity rally’ which was led by retired Wg Cdr Fardad Ali Shah, Abdul Latif and Rahmat Ghazi. The rally started from the PTI office at PIA Square and passed through the bypass road and Shahi Bazaar road. Later, the participants gathered at the Hospital Square. Addressing the gathering, the PTI leaders, including Abdul Latif, Rahmat Ghazi, Fardad Ali Shah and Abdul Majeed Qureshi, said they arranged the unity march to show that there were no differences among the party workers. They said no one was opposing any leader “we will contest the local government elections in a united and organized way.” They said that after winning the elections the PTI would bring positive changes in Chitral. Although there were some opposition among our workers but they were also for the benefit of the people. In reply to a question, Abdul Latif said though Jamaat-e-Islami was an ally of the PTI-led government in KP, the religious party in Chitral decided to join hands with the JUI and the PTI condemned it. He said there was some misunderstanding among the party workers but our main idea is to raise voice against any injustices and corruption.
چترال (بشیر حسین آزاد)پاکستان تحریک انصاف چترال کے قائدین نے پارٹی کے اندر تمام اختلافات کو ختم کرنے اورمشترکہ طور پر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیر کے روز پارٹی کے ضلعی قائدین عبداللطیف ، ونگ کمانڈر (ر)فرداد علی شاہ اور رحمت غازی خان کی قیادت میں چترال بازار میں یکجہتی ریلی نکالی گئی ۔ اور بعد آزان چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا ۔ کہ قیادت کی سطح پر پارٹی کے طریقہ کار کے سلسلے میں کچھ اختلافات موجود تھے ۔ جن کا مخالفین نے ناجائز فائدہ اُٹھایا ۔ اور اس اختلاف سے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن پی ٹی آئی سیاسی بلوغت اور بصیرت کا مظاہرہ کرکے اُن اختلافات کو دفن کردیا ہے ۔ اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف اپنے نوجوانوں ،کارکنان اور خواتین کے تعاون سے چترال میں بلدیاتی سیٹیں کلین سویپ کرے گی ۔ انہوں نے کہا ۔کہ کسی پارٹی میں اختلافات اُس پارٹی کے زندہ اور متحرک ہونے کی دلیل ہے ۔ اور پی ٹی آئی زندہ اور جذبے سے سرشار لوگوں کی جماعت ہے ۔ نوجوان تبدیلی کیلئے چینج ایجنٹ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اور یہ پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہماری جدو جہد کرپشن سے پاک اور دیانتدار قیادت سامنے لا کر ایک پاک و صاف حکومت اور معاشرے کی تشکیل ہے ۔ تاکہ لوگوں کو حقیقی معنوں میں اُن کے حقوق مل سکیں ۔ اور ناانصافی کا خاتمہ ہو ۔ قائدین نے کہا ہم ایماندار اور دیانتدار قیادت چاہتے ہیں ۔ تاکہ کرپشن ، نا انصافی اور اقربا پروری سے پاک حکومت اور معاشرے کی تشکیل ہو سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بلدیاتی انتخابات میں جیت انشااللہ تحریک انصاف کی ہو گی ۔ اور اگر لوگ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ تو ضلع میں تحریک انصاف کے نمایندوں کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ترقی کیلئے بلدیات بنیادی اہمیت رکھتے ہیں ۔ اور تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھائے ہیں ۔ جس سے مستقبل میں علاقائی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے جماعت اسلامی اور جے یوآئی کے اتحاد کو قوم کو دھوکا دینے کی سازش قرار دیا اور کہا ۔ کہ ضلعی سطح پر نفاذشریعت کیلئے کوئی قانون سازی نہیں ہوتی ۔ بلکہ یہ عوام کے مسائل حل کرنے کا فورم ہے ۔ اس لئے قوم اُن کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اگر کوئی پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کر نا چاہے ۔ تو اُس کیلئے دروازے کھلے ہیں ۔ اور سیٹ ایڈجسمنٹ پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور تحریک انصاف کے مابین بات چیت کی تصدیق کی ۔ تاہم انہوں نے کہا ۔ کہ فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ کی سیاسی اور شخصی حیثیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ اس موقع پر پارٹی کے قائدین نے پارٹی کو متحد کرنے کے سلسلے میں کو شش کرنے پر معروف شخصیت اور سابق ناظم عبدالمجید قریشی اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اس بات کی تصدیق کی ۔ کہ الیکشن دس رکنی کمیٹی کے زیر نگرانی انجام پائیں گے ۔ جس کی سربراہی عبدالمجید قریشی کریں گے ۔
]]>