Site icon Chitral Today

ANP announces names of candidates for LG polls

چترال(بشیر حسین آزاد)عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے کابینہ اور مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس بہ سلسلہ حالیہ بلدیاتی انتخابات رہائش گاہ شیر آغا منیجرمولدہ چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام یوسی سے اُمیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی جس کی تفصیل حسب ذیل ہیں۔ 1۔یوسی عشریت سے فرید جان ایڈوکیٹ،2۔یوسی دروش IIسے شہزادہ ضیاء الرحمن،3۔یوسی شیشی کوہ سے سراج آحمد ،4۔یوسی ایون سے حضرت مولانا عبدلطیف،5۔یوسی دنین سے عزیز بیگ،6۔یوسی چترال IIمیرعباد اللہ،7۔یوسی کوہ سے ظفر اللہ ،8۔یوسی شغور سے عبید اللہ انوار، 9 ۔یوسی گرم چشمہ سے میر زہ جام خان لال،10۔یوسی چرون سے ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی،11۔یوسی لاسپور سے ذولفقار ذلفی،12۔یوسی مستوج سے شہزادہ اکبر جلال،13۔یوسی یارخون سے گل زمان،14۔یوسی شاگرام تورکہو سے شیر افضل ،15۔یوسی موڑکہو سے ظہیرالدین بابر،16۔یوسی کوشٹ سے مولانگاہ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 16یوسیوں کے علاوہ بقایا8یوسیوں کے انتخابات کی امیدواروں کے ناموں کابعد میں اعلان کیا جائیگا۔ اجلاس میں چترال کے باشعور عوام سے امید کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق حکومت کے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ کو عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں استعمال کرکے مزید خدمات کا موقع دینے کی اپیل کی گئی۔

]]>
Exit mobile version