Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

First Khowar calendar launched

پشاور (نامہ نگار) انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاورنے پہلے کھوار کیلنڈر جاری کیا جسکی تقریب رونمائی گذشتہ روز پشاور میں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کی طرف سے پہلی مرتبہ کھوار کیلنڈر مرتب کی گئی ہے جسکی باقاعدہ تقریب رونمائی گذشتہ دنوں پشاور کے آرکائیوز ہال میں ہوئی۔

اس موقع پر چترال سے ممبران صوبائی اسمبلی سلیم خان مہمان خصوصی اور سید سردار حسین شاہ صدر محفل تھے۔ اس تقریب میں چترال سے تعلق رکھنے والے سرکاری حکام، سماجی کارکنان، شعراو ادباء کے علاوہ طالب علموں نے کثیر تعدادمیں شرکت کیں اور گندھارا ھندکو بورڈ اور مکالمہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے شعراء اور ادباء نے فاروق جان بابر، انور خان انور اور نیئر سرحدی نے بھی شرکت کیں۔

تقریب کے آغاز میں صدر انجمن سعید احمد سعید نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ قاضی عنایت جلیل عنبر نے کھوار کیلنڈر کے حوالے سے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی ، نامور شاعر وادیب محمد شریف شکیب نے مقالہ پیش کیا۔ تقریب سے تنظیم تحفظ حقوق چترال کے چیئر مین جنا ب صادق امین کے علاوہ معروف شاعر وادیب جناب عنایت اللہ اسیر، اے آئی جی سید فدا حسن شاہ اور ھندکو بورڈ کی جانب سے جناب فاروق جان بابر کے علاوہ چترال لائرز فورم کا صدر محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

مہمان خصوصی اور صدر محفل اپنے خطاب میں انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کی کاوشوں کو سراہا اور پہلا کھوار کیلنڈر کی اشاعت پر جملہ ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھوار زبان وادب کی ترقی کیلئے ایوان میں بھی آواز اٹھائیں گے ، انھوں نے اپنی طرف سے انجمن ترقی کھوار پشاور کو بھر پورتعاون کا یقین دلایا اور کھوار نصاب کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ چترال اور کھوار زبان و ادب کی تاریخ کے حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

انھوں نے پہلاکھوار کیلنڈر کی اجراء پر مبارکباد دیتے ہوئے انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے جملہ ممبران کی کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور کھوارکیلنڈرکو تصویری تاریخ قرار دیتے ہوئے ضلع چترال کے اندر جملہ سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چسپان کرانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کھوار زبان کے ترویج و ترقی کے سلسلے میں انجمن ترقی کھوار پشاور کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس تقریب میں انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے سیکرٹری اطلاعات محبوب الرحمان محبوب نے قرار داد پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کھوار زبان کوپاکستان ٹیلی ویژن اور دیگر نجی ٹی وی چینلزمیں مناسب نمائندگی دی جائے، پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.2میں کھوار پروگرام (گُرزین )کا دورانیہ بڑھایا جائے،کھوار اکیڈمی کاقیام عمل میں لایا جائے، یونیورسٹیوں کی سطح پر کھوا ر زبان و ادب پر تحقیق کا آغاز کیا جائے اور کھوار شعراء وادباء کے تصانیف کو سرکاری سطح پر شائع کی جائے۔

You might also like
4 Comments
  1. Waqar Ahmed says

    https://www.chitraltoday.net/2012/12/13/khowar-calendar-published/#sthash.zMSBFaVY.dpbs is the evidence of the news story published in chitraltoday about the first ever publication of Khowar calendar by MIER.

  2. Zahoor ul Haq Danish says

    Good work by Anjuman Taraqqi Khowar Peshawar. A really commendable job. However, one thing badly needs to be clarified: This in NO way is “the first Khowar Calendar”, as MIER (Mother-tongue Institute for Éducation and Research) had published the first Khowar calendar in 2013,after an extensive research and efforts. The news story and write-ups on the same had been published in this very website. The editor is requested to kindly make necessary clarifications in this regard, as this news story contradicts its own news story published previously.

  3. atta hussain athar says

    جمن ترقی کھوار حلقہ پشاور و ای اہم کاوش۔اسپہ ویشکیار ہردیار مبارک بادی قبول بائے۔ای لوؤ تصحیحو کوریک ضروری جاشومان۔ہیہ کیلنڈر کھوارو اولانو کیلنڈر نو۔کھوار اولانو کینڈرو مادر ٹانگ انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ چھترار سال ۲۰۱۳ انگیتی استائے۔ہتے کیلنڈر صفرف کھوار مس اشونی۔سال انگریزی تان اوشوئے۔۔میئرو ممبران چھترارو مختلف ژاغین کوسی تقریبا ۲۵ قسمہ مختلف کھوار مسان نامان جمعر ارینی۔اور چھترار ثقافتو حوالہ لوٹ نامان سوم نیشی ای متفقہ کھوار کیلنڈر پروشٹہ الائے۔وا کھوار قاعدہ دی ہے کھوار کیلنڈر شامل شیر۔وا ہنیسے کیہ کیلنڈر کی منظر عامہ کیتی شیر ہیس دی ہے متفقہ نام شامل بیتی شینے۔،ہیغین محترم ایڈیٹرصاحب ہیہ غلطیو کی درست ارو مینا دار بوسی۔

  4. Khawaja Saeed Ahmad Saeed says

    I feel immense pleasure to visit “Chitraltoday” and expect that it would shoulder with Anjuman Taraqi-e-Khowar to promote and preserve the kho culture, literature and golden traditions of Chitral.

Leave a comment

error: Content is protected!!