Protesting Chitralis ask for opening of Lowari tunnel
شاور (نادرخواجہ) لواری ٹاپ کی بندش اور لواری ٹنل کو ٹریفک کے لئے نہ کھولنے کے خلاف انجمن تحفظ حقوق چترال کے عہدیداروں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پشاور میں مقیم چترالیوں نے شرکت کی۔
مظاہرے کی قیادت انجمن کے صدر صادق امین نے کی جبکہ مظاہرے کے شرکا ء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور حکومت خلاف شدید نعرہ بازی کررہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صادق امین نے کہا کہ ٹنل عوام کی سہولت کے لئے تعمیر کیا گیا ہے لیکن حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے چترالی عوام لواری ٹنل کے دونوں طرف پھنس کر رہ گئے ہیں ،چترال آنے جانے والوں میں مریض ، بوڑھے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جوکہ گھنٹوں تک شدید سردی اور برف باری میں ٹنل کے کھولنے کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
انہوں نے مرکزی حکومت ، صوبائی حکومت ، این ایچ اے اور سامبو کے اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لواری ٹاپ دوربارہ کھلنے تک چترالی عوام کی آمد ورفت کے لئے لواری ٹنل کو کھولا جائے چترالی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اورحکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
]]>
shame to MNA and MPAs….to become a MP is not to get money from the government for the infrastructure and get commission from the contractors…. It is your responsibility to say something inside the parliment. If the establishment and the government dont listen than come to the people and give them strength……….Atleast I would request to Sardar hussain, give them back the star of MPA and come to the people….you can not expect from MNA and Salim khan.