Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Booni RCC bridge project in doldrums

بونی (محکم الدین سیرنگ) سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی کے لئے تعمیر ہونیوالا آر سی سی پل دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تکمیل کو نہیں پہنچ سکی ہے جسکی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

booni copyتفصیلات کے مطابق تقریباً چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے بونی آر سی سی پل پر کام کا آغاز اپریل 2012میں ہوا مگر بدقسمتی سے اس منصوبے کے لئے مطلوبہ فنڈز مہیا نہیں کئے گئے اور صرف ایک کرو ڑ 92لاکھ روپے جاری کئے گئے جس میں سے 20لاکھ روپے زمین مالکان کو ادا کئے گئے ۔

اس پل پر تعمیراتی کام نہایت سستی سے جاری ہے جسکی وجہ سے اہلیان بونی کی تشویش میں اضافہ ہو رہاہے۔ اس وقت جنوری کے مہینے میں آرسی سی پل پر کنکریٹ کا کام کیا جارہا ہے جسکے متعلق تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے شدید سردی میں سیمنٹ کا کام معیاری نہیں ہو سکتا مگر متعلقہ ادارے کی غفلت ہے کہ منفی ڈگری ٹمپریچر میں سیمنٹ کا کام کرایا جارہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کی طرف توجہ دیجائے اور کام کے معیار کو برقرار رکھنے کے اقدامات کئے جائیں۔

 

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!