Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Quran Khwani held in Chitral for Peshawar martyrs

چترال(گل حماد فاروقی) سانحہ پشاور کے شہداء کی ایصال ثواب کیلئے پولو گراؤنڈ چترال میں دعا مانگی گئی اور شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق، پاک فوج، چترال سکاؤٹس، چترال پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عوام الناس نے بھی کثیر تعداد میں غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت مانگتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آبدیدہ بھی ہوئے۔ شرکاء نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور والدین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا مانگی گئی۔ نماز جنازہ کے وقت نہایت رقت آمنظر تھا۔ واضح رہے کہ اس سانحے میں چترال برنس سے تعلق رکھنے والے دو طلباء بھی شہید ہوئے۔ ۲۔ ٹرانسپورٹ یونین کی خود عرضی اور مادہ پرستی کا انتہاء، ملک بھر میں 148 شہداء کی غم میں سوگ منایا جارہا تھا جبکہ ٹرانسپورٹ یونین نے پہیہ جام ہڑتال کی۔ چترال(گل حماد فاروقی) سانحہ پشاور نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کو لوگوں کو غمزدہ کردیا ملک بھر میں تین دن سوگ منانے کے اعلان کے بعد ہر دل غمزدہ اور ہر آنک اشکبار ہے مگر چترال کے غریب مسافروں کو لوٹنے والے ٹرانسپورٹ یونین نے اس غم کے موقع پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا۔ ٹرانسپورٹ کے صدر ممتاز علی جان اور دیگر عہدیداران نے ایک اشتہار کے ذریعے انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ان کا ہڑتال جاری رہے گا۔ ٹرانسپورٹروں نے چترال بھر مصیبت کے اس گھڑی میں عوام کی غم میں کمی کی بجائے اضافہ کیا ہے جس کی جتنا بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بے ضمیر وں کے حلاف سخت ترین کاروائی کی جائے جنہوں نے مفاد پرستی کی حد کرتے ہوئے اس نہایت غمناک مرحلے میں ہڑتال کی ہے۔

۳۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریشن میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے فاتحہ حوانی اور ایصال ثواب کیلئے قرآن حوانی کی گئی۔ چترال(گل حماد فاروقی) سانحہ پشاور کے شہید ہونے والے طلبا اور سٹاف کی ایصال ثواب کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریشن میں قرآن حوانی اور دعائیہ تقریب ہوئی ۔ بی بی نور شابہ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے زیر قیادت سکول کے طالبات نے قرآن حوانی کے بعد ان شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے ورثاء کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا مانگی۔  سکول کے طالبا ت نے اس موقع پر طالبات سے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وحشیانہ حرکت کی پرزور مذمت کرتی ہیں اور دہشت گردوں کی خبردار کیا کہ وہ اس قسم کے حرکتوں سے طلباء کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں۔ تقریب سے نویں جماعت کی طالبہ محسنہ گل، دسویں جماعت کی سمینہ بی بی، قرینہ ایوب، کرن امیر، رقیہ حفیظ، شہناز احمد نے اظہار حیال کی۔ انہوں نے غمزدہ والدین کو صبر جمیل اور شہداء کی مغفرت اور ان کی درجات بلند کرنے کی دعا مانگی۔

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!