Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

District inter-school tournament concludes

چترال(بشیرحسین آزاد)صوبائی سطح پر ہونے والے انٹر سکولز مقابلوں کے سلسلے میں ضلع چترال کے سطح پر انٹر سکولز ڈسٹرکٹ مقابلے گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئے۔

ان مقابلوں میں فٹ بال کرکٹ،رسہ کشی،والی بال کے علاوہ مختلف ادبی مقابلے شامل تھے۔ان مقابلوں کا انعقاد سب زونوں پھر زونوں اور پھر سب ڈویژنوں کے درمیان ہوئے۔مقابلوں کے فائنل میں ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق مہمان خصوصی تھے۔جبکہ ڈی ڈی احسان الحق اور ان کا عملہ پرنسپل GCMHSچترال مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباء موجود تھے

۔ڈپٹی کمشنر چترال نے محکمہ تعلیم کو اس طرح صحت مند مقابلوں کو نہایت نظم وضبط سے کرانے پر خراج تحسین پیش کیاانہوں نے خاص طورپر ضیاء الدین ہیڈ ماسٹر مڈل سکول سین لشٹ کی بڑی تعریف کی کہ وہ دن رات محنت کرکے ان بڑے مقابلوں کو کامیاب بنایا۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں میں لیڈر شپ کا جوہر پیدا کریں

انہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ نے فٹ بال،گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول دروش نے کرکٹ،گورنمنٹ ہائی سکول بونی نے والی بال،گورنمنٹ ہائی سکول بروز نے رشہ کشی جیت لی۔تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول مروئے نے اردوتقریر،گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول نے انگریزی تقریر اپنے نام کردی۔حسن قرات میں گورنمنٹ ہائی سیکنڈری دروش،نعت خوانی میں گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن نے مقابلہ جیت لیا۔انگریزی مضمون نویسی گورنمنٹ ہائی سکول مستوج اور اردو مضمون نویسی گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول دروش نے جیتا۔بیت بازی گورنمنٹ ہائی سکول سنوغراور کوئز مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول گوہکیر نے جیتا۔ڈرائنگ گورنمنٹ ہائی سکول بونی نے جیتا۔اسی طرح یہ مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔یہ جیتنے والے سکول آگے زونل مقابلون کے لئے 20نومبر کو پشاور جائیں گے۔

 

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!