Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Now time to clean up Shandur

چترال (گل حماد فاروقی) سطح سمندر سے 12500 فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں ہر سال تین روزہ پولو فیسٹیول یعنی جشن شندور (میلہ) منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس میلے میں فرای سٹائل پولو کا نہایت دلچسپ کھیل کھیلا جا تا ہے۔
اس دلچسپ میچ دیکھنے کیلئے ملک کے کونے کونے سے سیاح آؔ تے ہیں جہاں مقامی سیاحوں کے علاوہ غیر ملکی سیاح بھی شندور کا رح کرتے ہیں۔ پولو ٹورنمنٹ اور شندور میلہ حتم ہونے کے بعد یہاں کافی تعداد میں کوڑا کرکٹ اور استعمال شدہ فالتو چیزیں اس خوبصورت ماحول کو حراب کرتا ہے۔
شندور کے سر سبز میدان صاف رکھنے کا ذمہ نے اٹھایا۔ چترال مربوط ترقیاتی پروگرام نے شندور ویلفئیر آرگنائزیشن کے اشتراک سے 40 رضاکاروں کی خدمات حاصل کی اور ان رضاکاروں کے ذریعے کوڑا کرکٹ اور فالتو چیزیں اٹھا کر اسے محفوظ طریقے سے ڈھانپا۔
 نے سیاحوں کی صحت کے پیش نظر یہاں ایک فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا جہاں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کے ساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے
جشن شندور کی رونق کو دوبالا کرنے کیلئے سی آئی اے ڈی پی نے رات کو ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا جس میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاحوں کو محظوظ کیا۔
صفائی مہم میں چالیس رضاکاروں نے اس وسیع میدان سے حالی بوتلیں، پلاسٹک، استعمال شدہ برتن، چیزیں وغیرہ اور  چیزیں بوریوں میں بند کرکے اسے محفوظ طریقے سے گڑھے میں ڈھانپ دئے تاکہ اس سے مال مویشی، پرندوں اور انسانوں کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے۔
برف پوش پہاڑوں کے بیچ میں واقع اس خوبصورت میدان اور قدرتی جھیل کو آلودگی سے بچانے کیلئے اس مہم کا آغاز کردیا گیا جو کو حراج تحسین پیش کیا۔

You might also like
1 Comment
  1. Muhammad Jalaluddin Shamil says

    Dear editor.
    When ever i come across any urdu article/report in ur page-certainly of Chitraltoday, i feel inconvenient in reading the text. The font is not clear enough, plz try another font while publishing urdu scripts so that readers may easily grasp the content.

Leave a comment

error: Content is protected!!