Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

Attack on Ismailis condemned

Lateefیہ سانحہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کے لئے دکھ اور رنج کی گھڑی ہے۔ میں بحیثیت صدر پاکستان تحریکِ انصاف چترال اس واقعے کی پُر زور مذمت کرتا ہوں۔ میرے ساتھ چترل سے  پی۔ٹی۔آئی کی ایم پی اے محترمہ فوزیہ صاحبہ اور پی ٹی آئی کے تمام قائدین اور تمام کارکن حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس المناک دہشت گردی میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور اس تخریب کاری میں اُن کی مدد کرنے والے ہر شخص کو عبرت ناک سزا دی جائے۔اس طرح دن دہاڑے بلا کسی وجہ پُر امن اور پاکستان کے مخلص شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا ہمارے قومی تشخص کو خراب کرنے اور پاکستان میں بسنے والے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو لڑانے کی سازش ہے۔ ہم پاکستان کے تمام سیکیورٹی اداروں کے سربراہان بالخصوص آرمی چیف سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس سانحے میں ملوث یا معاون کسی بھی کردار کو بے نقاب کرنے کے لئے بھر پُور کوشش کی جائے۔ اور پاکستان کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!